کراچی: ممتاز ادیب، مترجم ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے

0
216

 

نماز جنازہ جامعہ کراچی کی مسجد میں،تدفین یونیورسٹی قبرستان میں کردی گئی

کراچی(پاکستان نیوز) اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی پیر کے روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے،ان کی عمر61برس تھی۔ڈاکٹر آصف فرخی کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔جبکہ جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہی انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈاکٹر آصف فرخی سینئر خاکہ نگار، مدرس، محقق اور قلم کار ڈاکٹر اسلم فرخی کے صاحبزادے تھے۔ڈاکٹر آصف فرخی کا شمار پاکستان میں ادبی سیمینارز اور ثقافتی میلوں کی طرح ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔ان کی ادبی خدمات پر1997ءمیں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز نے انہیں وزیراعظم کا ادبی ایوارڈ دیا جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے2005ءمیں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here