بوبی سنگھ کا ماسک کو پلاسٹک بیگز میں فروخت کرنے پر معذرت ، دیگر الزامات تسلیم کرنے سے انکار
نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی امریکی تاجر پر زائد المیعاد اشیا کی فروخت اور من مانی قیمتیں وصول کرنے کے الزامات ، تاجر نے زائد المیعاد اشیا کی فروخت پر معذرت کر لی ، مزید الزامات ماننے سے انکار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق لیکویڈیشن سینٹر کے بھارتی نژاد امریکی مالک بوبی سنگھ نے بتایا کہ وہ ناسو کاﺅنٹی میں کاروبار کرتا ہے ، اپنی یوٹیوب کی ویڈیو میں بوبی سنگھ میں این 95 ماسک پلاسٹک بیگز کے اندر فروخت کرنے کے الزام پر معافی مانگ لی جبکہ قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر الزامات تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ، کاﺅنٹی آفیشلز کی جانب سے سٹور مالک پر 5الزامات عائد کیے گئے ہیں جس پر 25 ہزار ڈالر جرمانہ بنتا ہے ، ناسو کاﺅنٹی کی ایگزیکٹو لورا کورن نے بتایا کہ جو ماسک فروخت کیے جا رہے تھے وہ 2011 کے دوران ایکسپائر ہونے پر سٹوروں سے ہٹا دیئے گئے تھے اور اب ان کو زیادہ داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔