کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے نیویارک کے تمام ڈے کیئر سینٹر بند

0
176

 

 

فرنٹ لائن ورکرز کے لیے تمام چائلڈ کیئر سینٹرز کو کھلا رکھا گیا ہے: نیویارک شہری انتظامیہ

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی شہری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے تمام ڈے کیئر سینٹر بند کر دیئے ہیں ، صرف بچوں کے ڈے کیئر سینٹرز کو طبی رضا کاروں کے لیے کھلا رکھا گیا ہے ، نیویارک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر کے تمام بڑے ڈے کیئر سینٹرز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے جمع ہونے سے کورونا وائرس کو پھیلنے کا مزید موقع نہ مل سکے اس کے ساتھ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے چائلڈ کیئر سینٹرز کو کھلا رکھا گیا ہے ، واضح رہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں آئندہ دو ہفتوںکو انتہائی اہم قرار دیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس دوران ہلاکتوں میں اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here