انسانی حقوق تنظیموں کا نائن الیون کے نام پر غیرقانونی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ

0
106

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن سمیت دیگر درجنوں انسانی حقوق کی تنظیموں نے نائن الیون کے بعد بنائے گئے غیرآئینی اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ، انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق وارنٹ کے بغیر جاسوسی کا قانون پیٹرایاٹ ایکٹ سب سے بڑا غیر آئینی اقدام ہے جس کو اب ختم ہونا چاہئے ، ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن ، ایکشن سینٹر آن ریس اینڈ اکانومی ، سوک شائوٹ ، ڈیلی کوس ، ڈیمانڈ پراگریس ، فائٹ فار دی فیوچر ، فری پریس ، دی ججرناٹ پراجیکٹ ، ایم پاور چینج ، دی نیشن میگزین ، او ڈی ایکشن ، ادر 98 ، پراگریس امریکہ ، پراگریسو ریفارم نیٹ ورک ، روٹس ایکشن ڈاٹ آرگ ، ٹاک اٹ بیک ڈاٹ آرگ ، واچ ڈاگ ڈاٹ نیٹ ، ون ویدائوٹ وار نامی تنظیموں نے مشترکہ طور پر نائن الیون کے بعد اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات کی فی الفور خاتمے کا مطالبہ کر دیا ، انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے بتایا گیا کہ نائن الیون کے بعد اٹھائے گئے غیرقانونی اقدامات میں دی پیٹریاٹ ایکٹ ، دی واچ لسٹ ، نسیرز(NSEERS) ، ڈیپلائنگ انفارمنٹ ، ماس سرویلینس ، نیویارک سٹی سپائنگ آن مسلمز ، نیشنل سیکیورٹی لیٹرز ، کائونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ، اینٹی شرعیہ بلز ، دی مسلم بین سمیت دیگر اقدامات کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here