نوک(پاکستان نیوز) کینیڈا کے آرکٹک اور بحراوقیانوس کے درمیان میں واقع جزیرہ پر موجود ملک گرین لینڈ نے کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پالیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت نے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سخت اقدامات کیے جس کی وجہ سے وہاں وبا پھیل نہ سکی اور کم ہی لوگ متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں کرونا کے گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے البتہ اب تمام مریض صحت یاب ہیں اور وہاں کوئی بھی متاثرہ شخص موجود نہیں ہے۔ حکومت نے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سنجیدہ اقدامات کیے اور 844 شہریوں کے ٹیسٹ بھی کیے تھے۔ کرونا کے تمام کیسز دارالحکومت نوک سے ہی رپورٹ ہوئے تھے، اس شہر کی آبادی 18 ہزار سے زائد ہے۔