غریب ممالک :بھارت 101 ویں نمبرپر

0
76

چنائی (پاکستان نیوز) بھارت بھوک سے متاثر دنیا کے 116 ممالک کی فہرست میں 101 ویں نمبر پر آگیا جس کو ماہرین کی جانب سے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے ، بھوک سے متاثر دنیا کے دیگر ممالک میں نیپال اور بنگلہ دیش 76 ، میانمر 71 اور پاکستان 92 ویں نمبر پر موجود ہے ، آئرلینڈ کی ایجنسی کنسرن ورلڈ وائڈ اور جرمن آرگنائزیشن ویلٹ ہنگر ہائف کی مشترکہ رپورٹ میں بھارت کی صورتحال کو خطرناک قرار دیا گیا ہے ، 2020 کے دوران بھارت 107 ممالک کی فہرست میں 94ویں نمبر پر تھا اور دو سال کے دوران بھارت 101ویں پوزیشن پر آ گیا ہے ، بھارتی بچوں میں خوراک کی قلت کی شرح 1998 سے 2002 کے دوران 17.1 فیصد تھی جو 2016 اور 2020 کے دوران 17.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد کرونا لاک ڈائون سے بھی متاثر ہوئی ہے ، رپورٹ کے مطابق بھوک کے خلاف جنگ اپنی ٹریک سے الگ ہو گئی ہے ، 47 کے قریب ممالک بھوک کے متعین کردہ معیار کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب 2030 کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here