واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس کی دو با اثر و فعال اراکین راشدہ طلیب اور کوری بش نے ہیگ، نیدر لینڈ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے جنوبی افریقہ کے تاریخی قمدمے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک منصوبے کے تحت نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے، لہٰذا عالمی عدالت کو اس دہشتگرد ملک کیخلاف فیصلہ دیکر تاریخ رقم کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہا کہ ہم واضح طور پر عالمی رہنمائوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو دہشت گرد ملک ڈکلیئر کیا جائے کیونکہ اسرائیلی فورسز کھلے عام نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے۔