واشنگٹن(پاکستان نیوز) دارالحکومت میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ے میں شریک ایک یہودی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔ دوسری طرف سنٹر فار اسٹریجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز میں مڈل ایسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جان بی آلٹر کا کہنا ہے اسرائیل نے 1973،1967 اور1948 کی تینوں جنگیں جیتیں لیکن اسرائیلی فوج کی جنگی فتوحات کا یہ ریکارڈ اب ٹوٹنے والا ہے۔ اسرائیل کی تاریخ میں غزہ جنگ وہ پہلی جنگ ہے جو اسرائیل ہار چکا ہے یہ شکست اس کے لئے قیامت خیز ثابت ہو گی اور امریکہ کو بھی اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ نیویارک کے معروف کالم نگار تھامس فریڈمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل بری طرح شکست کھا چکا ہے امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ انہونی ہونی ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ ڈین ہالٹز کے مطابق اسرائیلی فوج نے انہیں مایوس کیا ہے امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی حمایت، فوجی امداد اور جدید ہتھیاروں کے باوجود وہ حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کے میجر جنرل یتزاک برک نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس لئے حماس کو شکست نہیں دے سکی کیونکہ اس جماعت کے لوگ باصلاحیت، تربیت یافتہ اور دھن کے پکے ہیں۔ اسرائیلی فوج زمینی جنگ نہیں جیت سکتی۔ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پال راجرز کا کہنا ہے اسرائیل کے پاس حماس کو شکست دینے کے لئے وقت بہت کم ہے جبکہ حماس کی نظر میں فتح طویل مدتی سیاسی نتائج کی حصول یابی کا نام ہے۔