ٹیکساس میں اسقاط حمل کیخلاف نیا قانون

0
73

ٹیکساس (پاکستان نیوز)معروف ٹیکسی کمپنیوں اوبر اور لفٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکساس اسقاط حمل کے نئے قانون کے حوالے سے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی ہوئی تو کمپنیاں لیگل فیس ادا کرنے کی اہل ہوں گی ، ٹیکساس میں اسقاط حمل کے مسافروں کے حوالے سے ڈرائیوروں کے متعلق نیا قانون بدھ سے نافذ العمل ہو جائے گا ، سپریم کورٹ نے اس قانون کو غیر فعال کرنے کے حوالے سے ایمرجنسی درخواست کو چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کر دیا تھا ۔ خواتین کو حمل کے چھ ہفتے بعد ایسی صورتحال میں جب بچے کی دل کی دھڑکن شروع ہوجائے کسی بھی قسم کے اسقاط حمل کی اجازت نہیں ہوگی ، غیر قانونی اسقاط حمل میں مدد فراہم کرنے والے افراد کیخلاف بھی ہرجانے کی کارروائی ہوگی جس میں خواتین کو اسقاط حمل سینٹر تک چھوڑنے والے ڈرائیورز حضرات بھی شامل ہوں گے ۔ ٹیکسی کمپنیوں لفٹ اور اوبر نے ڈرائیوروں کو نئے قانون میں تحفظ دینے کے لیے ڈرائیور لیگل ڈیفنس فنڈ بھی قائم کر دیا ہے تاکہ ہیلتھ کیئر سروسز میں کوئی دخل اندازی نہ ہو سکے ۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ٹیکساس کی حکومت ایسے قوانین سے ڈرائیوروں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے کسی ڈرائیور کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اس بات کی مانیٹرنگ کرے کہ اس کی گاڑی میں سوار خاتون کس مقصد کے لیے ہیلتھ سینٹر جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here