دنیا کی آبادی10 بلین ہونیکا امکان

0
17

نیو یارک(پاکستان نیوز) 2080 میں دنیا کی آبادی 8.2 بلین سے بڑھ کر 10.3 بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی پر رپورٹ جاری کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں اب تین گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 2 ارب سے زیادہ افراد کا اضافہ متوقع ہے جبکہ دنیا میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں عروج پر ہوگی ۔ دنیا کی آبادی 2080 کی دہائی میں 10.3 ارب کے قریب ہوگی اور پھر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد یہ آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔ رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریبا 80 فیصد زیادہ ہے ۔ اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گے اہے کہ پاکستان جس کی موجودہ آبادی 245 ملین سے زیادہ ہے ، کو ان ممالک کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کی آبادی 2054 تک بڑھنے کا امکان ہے اور یہ تعداد ممکنہ طور پر صدی کے دوسرے نصف یا بعد میں عروج پر پہنچ جائے متحدہ کی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2024 کی گی۔ گزشتہ روز عالمی یوم آبادی کے موقع پر اقوام رپورٹ کی موجود پیشنگوئیوں ( پروجیکشنز ) کے مطابق 2092 میں پاکستان کی آبادی 404.68 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 2048 میں انڈونیشیا سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اور یہ 331.29 ملین تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1998 اور 2017 کے درمیان پاکستان کی آبادی میں اضافے کی اوسط شرح 2.40 فیصد تھی ۔ 220 ملین سے زیادہ کی آبادی کے لیے یہ ہر سال تقریبا 5.28 ملین افراد کا اضافہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here