سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2022ء کے لاٹری ویزہ فاتحین کی فہرست جاری

0
88

نیویارک (پاکستان نیوز) سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے کامیاب امیدواروں کے ناموںکا اعلان کر دیا ہے ، سی این این کی رپورٹ کے مطابق ”دی گرین کارڈ لاٹری ” پروگرام سے ہر سال 55 ہزار کے قریب افراد مستفید ہوتے ہیں ، ویزا لاٹری کے لیے 9 ممالک کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں چاڈ ، ایران ، لیبیا ، شمالی کوریا ، شام ، وینزویلا ، صومالیہ اور یمن کے ممالک شامل ہیں، دی گرین کارڈ لاٹری ویزا حاصل کرنے کے لیے کامیاب امیدواروں کو تمام قانونی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور تمام شرائط پر پورا اترنا پڑتا ہے جس کے بعد ان کو امریکہ آمد کے لیے تمام ضروری دستاویزات فراہم کی جاتی ہیں۔دی گرین کارڈ لاٹری میںکامیاب امیدوار اپنے ناموں کو ڈیپارٹمنٹ بیورو آف قونصلر افیئرز کی ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here