چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

0
441

اسلام آباد (پاکستان نیوز) تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو لعدم قرار کرانے میں ناکام رہی ہے ،چیئرمین سینٹ کا الیکشن کل ہوگاجس کے لیے پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کے امیدوار ہوں گے ، چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کیلئے 100کے ایوان میں سے 51ووٹ درکار ہوں گے ، دریں اثنا سینیٹر ز نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کو ووٹنگ کلب بنانے کی بجائے اس کے اختیارات کو قومی اسمبلی کے مترادف لایا جائے تاکہ اس کی اہمیت میں اضافہ ہو ۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے 22 مارچ تاریخ مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here