نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے قرضوں کی معافی کے حوالے سے جلد 65 ملین ڈالر کے ریلیف بجٹ کو حتمی منظوری دی جائے گی ، ریلیف فنڈز سے ٹیکسی ڈرائیووں کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبنے سے ریلیف ملے گا ، منہاٹن سٹی کونسل مین یادنیس روڈرگوئیس جوکہ کونسل ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے تجویز دی کہ 65 ملین ڈالر کے ریلیف فنڈ کا منصوبہ صرف ڈاﺅن پیمنٹ ہے ، ٹیکسی ڈرائیوروں کو قرضوں کے بوجھ تلے سے نکالنے کے لیے حقیقی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔