2025کے دوران بڑی فتوحات حاصل کرنیوالوں میں ممدانی سرفہرست

0
4
New York City Mayor-elect Zohran Mamdani joins striking Starbucks workers in New York on December 1, 2025. (Photo by ANGELA WEISS / AFP via Getty Images)

واشنگٹن (پاکستان نیوز) 2025 کے دوران بڑی فتوحات حاصل کرنے والوں میں نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی سر فہرست ہیں ، جب پیٹر اسٹرن نے جولائی 2024 میں سٹی اینڈ اسٹیٹ کے لیے یہ خبر بریک کی کہ کوئنز سے ایک اسمبلی ممبر، ظہران مامدانی، نیویارک سٹی کے میئر کے لیے انتخاب لڑنے پر غور کر رہے ہیں، تو کوئی بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ آگے کیا ہوگا۔اینڈریو کوومو پر مامدانی کی چونکا دینے والی ابتدائی فتح نے سال کا رخ بدل دیا۔ اس نے عام انتخابات میں کوومو کی مایوسی کا باعث بنا، نیویارک کونسل کی سپیکر جولی مینن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنھوں نے تھینکس گیونگ کے موقع پر اپنے عہدے پر فتح حاصل کی، البانے سے سیاہ فام خاتون ڈورسے نے پہلی سیاہ فام میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کی، جبکہ ان کے ساتھ شارون اونز نے بھی میدان مارتے ہوئے سرخیوں میں جگہ بنائی، رینڈی میسٹرو نے بھی شاندار کم بیک کرتے ہوئے ظہران ممدانی کی قیادت میں پہلے ڈپٹی میئر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ، ان کی فتح کو بھی کلیدی قرار دیا گیا ہے، جینو لائبر جوکہ ایم ٹی اے کے چیئر اور سی ای او ہیں کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے ، 2025 کے دوران ایسی شخصیات کا زکر بھی کیا گیا ہے جن کو ناقابل توقع شکست ہوئی، اس میں پہلے نمبر پر پیٹر گوئنٹا موجود ہیں جن کو ٹیکس سکینڈل پر اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا، دوسرے نمبر پر جارج گریشم ہیں جن کو یونین کی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر نیویارک میئر کے امیدوار اینڈریو کومو کو رکھا گیا ہے جن کو ٹرمپ کی حمایت کے باوجود ظہران ممدانی سے شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔اسی فہرست میں اینڈریو کومو کے ساتھ ایرک ایڈمز بھی شامل ہیں جوکہ نیویارک کے سابق میئر رہ چکے ہیں، الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here