T20 ورلڈکپ؛پاکستان کا بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کا اعلان

0
4

لاہور(پاکستان نیوز) سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست کی۔ سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہئیے، سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔ جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں 15فروری کو کولمبو میں میچ شیڈول ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here