ٹورنٹو(پاکستان نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، واقعے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔کینیڈین پولیس کے مطابق ٹمبلر رچ کے 1 ہائی اسکول سے 6 اور 1 گھر سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 1 شخص اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، فائرنگ سے 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رائل کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں ایک لاش بھی ملی ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اسی نے ہی سکول پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو گولی ماری۔پولیس ترجمان کے مطابق 27 زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔دوپہر کو ہونے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب الرٹ جاری کیا تھا کہ حملہ آور رج ٹمبلر سیکنڈری سکول یا قریبی علاقے میں موجود ہو سکتا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور سکول کی تلاشی لی، جہاں ابتدائی طور پر چھ افراد کی لاشیں ملیں اور ان میں مشتبہ حملہ آور موجود نہیں تھا،اسی طرح ایک زخمی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں چل بسا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکول کے اندر سٹاف کے لیے بنائی گئی رہائش گاہ سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں اور خیال یہی کیا جا رہا ہے کہ ان کو بھی سکول میں فائرنگ کرنے والے نے ہی نشانہ بنایا۔
کینیڈا کے مقامی میڈیا یہ بھی رپورٹ ہو رہا ہے کہ حملہ آور خاتون تھی، تاہم کیپٹل پولیس کی جانب سے ممکنہ حملہ آور کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کے واقعے میں ممکنہ طور پر ملوث دیگر افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔واقعے کے حوالے سے پولیس کے ڈسٹرکٹ کمانڈر کین فلوئڈ کا کہنا ہے کہ ‘یہ یکدم سامنے آنے والی صورت حال ہے جس سے نمٹنے میں سکول میں موجود افراد اور مقامی لوگوں کے تعاون نے ہماری کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے شہر اور لوگوں کے لیے ایک مشکل اور ناقابل حد تک جذباتی دن ہے۔














