بل گیٹس نے ماحولیاتی بحران  کی پیشگوئی کر دی

0
121

نیویارک (پاکستان نیوز) مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہمیں ایک ماحولیاتی بحران کاسامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات کورونا وائرس سے زیادہ برے ہوں گے۔بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ (کورونا کی) وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو ، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا کو قریبی دہائیوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔ بل گیٹس نے زور دیا کہ ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب ہیں۔ بل گیٹس نے واضح کیا کہ انسانیت کی پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here