واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کھل کر سامنے آگیا ، وزیر اعظم عمران اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ اس خطے میں ایک نئے بلاک بنانے کے لیے سرگرم ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ازبکستان ، تاجکستان ، روس ، چین اور ترکی کی حکومتوں کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں ، پاکستان کو محسوس ہو چکا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ، مودی اور غنی حکومتوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے عمل کو روکنے کے لیے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے امریکہ کی رضا مندی کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے ۔