ریاض (پاکستان نیوز) سعودی کمپنی فن ٹیک اسلامی فنانس کو دنیا بھر میں مزید وسیع کرنے کے لیے پر عزم ہے ، کمپنی نہ صرف اسلامک فنانس کو پروان چڑھا رہی ہے بلکہ شریعہ کے مطابق ٹیکس ٹرانزیکشن کو بھی عملی جامع پہنا رہی ہے ، گلوبل اسلامک فنانس ماہرین کے مطابق 2024 ء تک گلوبل اسلامک فنانس اثاثوں کی مالیت3.69 ٹریلین ڈالر تک بڑھ جائے گی ، دنیا میں اسلامک فنانسنگ کے تیزی سے پھیلنے کا اندازہ اس بات سے باخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020 ء کے دوران فنانشل گروتھ میں 10.6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین کے مطابق اسلامک فنانسنگ میں الکوحل ، جوئے اور اسلام میں ممنوع دیگر سروسز میں سرمایہ کاری کی ہرگز اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔فن ٹیک او آئی سی ممالک میں تیزی سے پروان چڑھنے والی تنظیموں میں شامل ہے ، فن ٹیک نے او آئی سی ممالک میں 2020 کے دوران 49 بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشنز کی ہیں۔