واشنگٹن (پاکستان نیوز) ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی اور ملازمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد صرف اگست کے مہینے میںفوڈ اور ریٹیل سے وابستہ 4.3 ملین ملازمین نے نوکریاں چھوڑ دیں ، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں ملازمین نے اپنی ملازمتوں کو خیر آباد کہہ دیا ہے ، لیبر ڈیپارٹنمٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملازمتوں سے دستبردار ہونے کی شرح میں 2.9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 42 ہزار کے قریب ملازمین نے اپنی ملازمتوں سے استعفیٰ دیا تھا ، ماہرین کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی اور نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی وجہ سے ملازمین کے مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی اکثریت فوڈ اور ریٹیل ملازمتوں سے استعفیٰ دے دیا۔