نیو یارک(پاکستان نیوز) اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینو شے شفیق نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے نہ صرف احتجاج کو روکا، طلبا کو بیدخل کیا بلکہ پولیس کو جامعہ کے احاطے میں داخل ہو کر طلبا کو حراست میں لینے کی اجازت بھی دی۔ پولیس نے 100 سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا تھا۔ یہ 50 برسوں کے دوران کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتاری کی سب سے بڑی کارروائی تھی جس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔