نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی شہری انتظامیہ نے ماہ رمضان مبارک کے دوران مسلم کمیونٹی کو مفت حلال کھانا فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، میئر نیویارک بل ڈی بلاسیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے تمام علاقے جہاں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے میں پہلے مرحلے کے دوران چار لاکھ حلال کھانے کے ڈبے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ کے قریب مفت کھانے کے ڈبے مسلم تنظیموں اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مسلم کمیونٹی کے علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مجموعی طور پر 10لاکھ کے قریب حلال کھانے کے ڈبے کمیونٹی میں تقسیم کیے جائیں گے ۔