کانگریس مین ٹام سوزی کی اسرائیلی جارحیت پردبے الفاظ میں مذمت

0
394

نیویارک (پاکستان نیوز)کانگریس مین ٹام سوزی نے اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ، بربریت کی دبے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ،مجلس شوریٰ ، اسلامک لیڈرشپ کونسل آف نیویارک ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر) اور مسلم فار پراگریس کی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ اجلاس میں کانگریس مین ٹام سوزی سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر ناجائز قبضے کی پرزور مذمت کا مطالبہ کیا گیا ۔کانگریس مین ٹام سوزی نے فلسطین میں بچوں کے قتل عام اور دیگر الزامات پر مذمت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ مستقبل میں ان مسائل پر بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ، مسلم تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کانگریس مین ٹوم سوزی کے آفس فون نمبر 631-923-4100 پر رابطہ کر کے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here