نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک اسمبلی نے خاندانوں کو ملانے ، سیاہ فام افراد اور کمیونٹی کے خلاف نفرت آمیز واقعات کی روک تھام ، غیر قانونی تارکین کیخلاف سزائوں میں کمی کے لیے چار بلز کی منظوری دے دی ہے ، چار بلز منظور ہونے سے کمیونٹیز کے خلاف نفرت آمیز واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ امیگریشن کے حوالے سے قانون کی منظوری سے خاندان ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ، نیویارک امیگریشن کولیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد اعواد نے کہا کہ کرونا سے سینکڑوں اموات اور لاکھوں کے بے روز گار ہوجانے کے بعد ہر خاندان اور کمیونٹی ممبر ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔