ترسیلات زرکا حجم10ارب ڈالر سے متجاوز

0
98

اسلام آباد(پاکستان نیوز)رواں مالی سال کے پہلے4ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم10ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے4ماہ میں جولائی تااکتوبر2021کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں12فیصد اضافہ ہوا۔اس دوران دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے10.6ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے9.4ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here