فلوریڈا میں صرف ایک ہفتے کے دوران 10لاکھ افراد بے روزگار

0
181

فلوریڈا (پاکستان نیوز) فلوریڈا میں بے روزگاری کی شرح بھی آسمان سے باتیں کرنی لگی ہے ، ذرائع کے مطابق صرف فلوریڈا کی ریاست میں کورونا وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 10 لاکھ لوگ ملازمتوں سے فارغ ہو گئے ہیں ، گزشتہ ہفتے کے دوران فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ کے قریب افراد نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کیا ہے ، یو ایس لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بھی فلوریڈا سے 5لاکھ 5 ہزار افراد ابتدائی طو ر پر بے روزگاری الااﺅنس کے لیے اپلائی کر چکے ہیں جوکہ بہت بڑا نمبر ہے ۔فلوریڈا فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسو سی ایشن کے صدر مائیک جوئینر نے کہا کہ وہ صرف ایک ماہ کے دوران پچاس ملین ڈالر کے قریب کے نقصان اٹھا چکے ہیں ، اسی طرح دیگر شعبوں سے وابستہ تاجر برادری بھی بھاری نقصان اٹھا چکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here