پولیس اہلکاروںنے دوران تفتیش مسلم خواتین کے حجاب اتروا کر سرعام بے آبرو کیا، کیئرنیویارک
نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میںمسلم کمیونٹی کی سب سے بڑی انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیم کیئرنیویارک نے مسلم خاتون کا حجاب اتارنے پر پولیس کیخلاف فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ، کیئر نیویارک کے قانون ساز اور ڈائریکٹر احمد محمد نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے سرعام حجاب اتروا کر بے آبرو کرنے کے اقدام کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا ، پولیس کے لیے کمیونٹیزاور خاص طور پر با حجاب مسلم خواتین کی حراست کے لیے کچھ اصول وضع کیے گئے ہیں جن کو ہر صورت پورا کرنا پولیس پر لازم ہے لیکن اگر وہ ان قوانین کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی ضرور عمل میں آنی چاہئے ۔