سینئر نائب صدر علی بختیاری، جنرل سیکرٹری میاں عبدا ثقلین ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیق احمد سیکرٹری یوتھ ارتضا احمد ہاشمی بورڈ کے مشیر چوہدری امان اللہ کافوری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان
کمیٹی مقامی طور پر شکاگو اور پاکستان میں کرونا بیماری کے متاثرین کےلئے ہر ممکن مدد کرےگی
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان اور دنیا بھر میں اس وقت کرونا کی خطرناک بیماری سے لاکھوں لوگ بیمار اور 70 ہزار سے زیادہ وفات پا چکے ہیں دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد اسے بیماری سے متاثر ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ان تھک کوششوں میں مصروف ہے وزیر اعظم عمران خان نے بھی سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی ھے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں۔ پی ٹی آئی یو ایس اے شکاگو نے راجہ محمد یعقوب کی سربراہی میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیر نائب صدر جناب علی بختیاری جنرل سیکریٹری شکاگو میاں عبدل ثقلین ڈپٹی جنرل سیکریٹری شفیق احمد سیکرٹری یوتھ ارتضا احمد ہاشمی بورڈ کے مشیر جناب چوہدری امان اللہ نے ایک فوری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ کمیٹی مقامی طور پر شکاگو اور پاکستان میں کرونا بیماری کے متاثرین کے لے ہر ممکن مدد کرے گی۔پاکستان میں کرونا بیماری کے متاثرین کے لے مخیر حضرات اور ہمدرد لوگ کوئی بھی چھوٹی یا بڑی رقم Jp Morgon Chase bank account number 011683760 or city Bank account #10934579میں جمع کراسکتے ہیں اور 333 N Michigan پاکستان قونصلیٹ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔راجہ محمد یعقوب شکاگو۔