حارث رئوف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا

0
89

فلوریڈا(پاکستان نیوز) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔ حارث رف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ لوگوں اور ان کی فیلمی کو احترام دینا ضروری ہے، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔ حارث اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے کہ مبینہ طورپر فین نے انہیں گالی دی، جس پر حارث اسے مارنے کیلیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے بیچ بچا کروادیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here