اسلام آباد(نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2روزہ دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر طیب اردگان کے آئندہ ماہ دورے میں10 سے 12 وزراء ان کے ہمراہ ہوں گے، اس دوران پاک ترکیہ ہائی لیول سٹریٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا جس کی وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ صدارت کریں گے، یہ ہائی لیول سٹریٹجک تعاون کونسل کا 7واں اجلاس ہو گا جس میں سکیورٹی، تجارت، معاشی تعاون، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہو گی۔