آئی ٹی برآمدات 4ارب ڈالر ریکارڈ

0
88

اسلام آباد(پاکستان نیوز) جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں آئی ٹی کی ملکی برآمدات کا سالانہ بنیادوں پرحجم 21 فیصد کا اضافہ کے ساتھ 3.811 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات سے ملک کو3.146 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے مطابق اپر یل میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 423 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ کے 413 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2فیصد اور گزشتہ سال اپر یل کے 317 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 33فیصد زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here