نیویارک میں ایشین شخص پر چاقو سے حملہ کرنےوالا ملزم ذہنی مریض نکلا

0
93

نیویارک (پاکستان نیوز)منہاٹن میں ایشین شخص پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم ذہنی مریض نکلا ، تفصیلات کے مطابق 23سالہ سلمان مُفلاحی نے چائنا ٹاﺅن میں ایک 36 سالہ ایشین شہری کو چاقو کے پے در پے وار سے زخمی کر دیا تھا جبکہ زخمی کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، 23سالہ سلمان کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ہے ، ہم نے کئی بار اس کا علاج کرانے کی کوشش کی ہے ، 2019 میں بھی ملزم نے بروکلین کے سن سیٹ پارک میں ایک شہری پر حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here