نیویارک میں میری جوانا کا استعمال قانونی قرار دیدیا گیا

0
216

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک حکومت نے میری جوانا کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق ہر 21 سال یا اس سے زائد عمر کا شہری 3 اونس کے قریب میری جوانا(بھنگ) خریدنے کا حق دار ہوگا اور اس کو استعمال کر سکے گا جبکہ میری جوانا کی فروخت کے لیے ڈسپنسریز کو لائسنس دینے کا سلسلہ دسمبر 2022 سے شروع کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق ہر شہری کو قانونی طور پر اجازت ہوگی کہ وہ میری جوانا کے چھ پودے گھر میں اُگا سکے گا جبکہ اس سے زائد پودوں اور بڑی تعداد میں کاشت کے لیے مزید 18 ماہ انتظار کرنا پڑے گا، سینیٹر لیز کروگر کے مطابق اس کی فروخت پر 9 فیصد ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا۔میری جوانا سے حاصل ہونےوالی ٹیکس آمدنی کو ممکنہ طور پر چالیس فیصد سکولوں کی امداد ، چالیس فیصد سماجی گرانٹ جبکہ بقیہ 20 فیصد کو پبلک ایجوکیشن اور ٹریٹمنٹ کی مد میں خرچ کیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here