ٹرمپ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کے حامی اور ٹرمپ کے مخالفین ایک دوسرے پر نعرہ زنی کر رہے ہیں
واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی کو مجرمانہ تشدد قرار دے دیا، سیاہ فام فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں موت کے بعد امریکہ سمیت پوری دنیا میں احتجاج شروع ہوگیا تھا، اس احتجاج کو بلیک لائیوز میٹر کا عنوان دے دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابتدا سے ہی ان مظاہروں کے مخالف رہے ہیں ، اب انہوں نے بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی کو مجرمانہ تشدد قرار دے دیا۔ دریں اثنا اتوار کی صبح امریکی صدر ٹرمپ نے نسلی تعصب پر مبنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی ، تاہم صبح ساڑھے 7 بجے ری ٹویٹ کی گئی اس ویڈیو کو 11 بجے ڈیلیٹ کردیا گیا، ٹرمپ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کے حامی اور ٹرمپ کے مخالفین ایک دوسرے پر نعرہ زنی کر رہے ہیں، ویڈیو میں ٹرمپ کا حامی مخالف پر چیخ کر ”وائٹ پاور“ کہ رہا ہے۔ ٹرمپ نے ویڈیو کلپ پر جملہ لکھا ہے کہ گاو¿ں والوں کا نہایت شکریہ، انتہا پسند بائیں بازو والوں کو کچھ نہیں ملے گا، ڈیموکریٹس پستی میں جا گریں گے۔ دریں اثنا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ، شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، شکاگو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک سالہ بچے کو قتل کردیا، چند روز میں فائرنگ سے دو کمسن بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں، ماں اپنے بچے کے ساتھ ہفتے کی دوپہر گاڑی میں جارہی تھیں ،نامعلوم کار سواروں نے آکر ا±ن کی گاڑی کو گھیر لیااور پھر ا±س پر فائرنگ کردی۔