واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے۔ قوم سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قوم متحدہ رہے اور ماسک کا استعمال کرے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کی، وائٹ ہاو¿س میں ہونے والی تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور خاتونِ اول نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سر جھکا کر مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی، موم بتیاں روشن کی گئیں اور امریکی پرچم سرنگوں رہا۔ یاد رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ 12ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اوسط 50 سے 60ہزار نئے کیسزسامنے آ رہے ہیں ، 19لاکھ سے زائد شہری وائرس سے صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 16ہزار مریضوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے ۔