بش اور رومنی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے سے انکار

0
138

واشنگٹن(پاکستان نیوز) مظاہرین سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کا طریقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑگیا ، ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر جارج بش اور سینیٹر مٹ رومنی بھی ٹرمپ کیخلاف ڈٹ گئے ، نسل پرستی کیخلاف مظاہرے میں بھی مٹ رومنی شریک ہوئے۔سابق صدر جارج بش نے واضح کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کے بھائی اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی مخمصے کا شکار ہوگئے ہیں۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند مٹ رومنی نے بھی دوٹوک انداز میں کہہ دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے حامی نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here