ایران پر اسرائیلی وامریکی حملے کا خطرہ: ائرڈیفنس سسٹم الرٹ

0
833

واشنگٹن،تہران(پاکستان نیوز) ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر تہران نے ایئر ڈیفنس سسٹم الرٹ کردیا۔امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ، جاسوس طیارے اور جہاز ایران کی مکمل نگر انی کررہے ہیں جبکہ ایرانی فضائی میزائل بیٹریاں بھی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیارہیں،ایران میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری ہے سکیورٹی سخت، انٹرنیٹ سروسز محدودکردی گئی ہیں ، پاسداران انقلاب نے 2صوبوں میں مظاہروں کی تیاری میں مصروف متعدد نوجوانوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کو پتا چلا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں ملک کی جوہری تنصیبات سے متعلق عمارتوں میں ہونے والے پراسرار دھماکوں کے بعد اپنے فضائی دفاعی نظام کے کچھ حصوں کو الرٹ کردیا ہے ، باخبر امریکی عہدیدار نے وضاحت کی کہ انتباہی حالت کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی فضائی میزائل بیٹریاں خطرہ سمجھے جانے والے کے اہداف پر نشانہ بنانے کے لیے تیار ہوں گی۔ایک عہدیدار نے اس حوالے سے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکہ کویہ معلومات کس ذریعے سے پہنچی ہیں لیکن امریکی سیٹلائٹ، جاسوس طیارے اور جہاز ایران کے قریب بین الاقوامی سطح معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔امریکی حکام نے فی الحال اندازہ لگایا کہ یہ الرٹ آف اسٹیٹ تربیت کا حصہ نہیں ہے لیکن ہم حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرنے کے علاوہ اس بات پر بھی ایرانی اضطراب کا اظہار کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here