برازیلیا(پاکستان نیوز) برازیل میں ایک خاتون صحافی کو دن دیہاڑے لائیو رپورٹنگ کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برونا میسڈو نامی خاتون امریکی نشریاتی ادارے سی این این کیساتھ منسلک ہے اور وہ دارالحکومت ساو¿ پالو شہر میں لائیو رپورٹنگ کر رہی تھی کہ اس دوران ایک شخص ٹہلتا ہوا آیا اورچاقو دکھا کر اس سے دونوں موبائل فون چھین لئے۔ڈکیتی کی یہ واردات لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی تاہم ڈاکو کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔