ترسیلات زرمیں29 فیصد اضافہ

0
35

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک میں ماہ نومبر 2024ء کے دوران بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم2 ارب90 کروڑ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترسیلات زر گزشتہ سال کی نسبت 29.1 فیصد بڑھی ہیں۔ مالی سال2024-25ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر14.8ارب ڈالر آئے جوگزشتہ سال کے اس عرصہ کے11ارب10 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں33.6 فیصد زائد ہیں۔نومبر 2024 ء کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو72کروڑ92 لاکھ ڈالر تھیں، متحدہ عرب امارات سے61کروڑ94 لاکھ ڈالرموصول ہوئے ، برطانیہ سے40 کروڑ99 لاکھ ڈالر امریکہ سے28 کروڑ82 لاکھ ڈالر آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here