ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستانی وفد کی پہلی باضابطہ ملاقات

0
40

نیویارک(پاکستان نیوز) ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستانی وفد کی پہلی باضابطہ ملاقات، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کے بعض رہنمائوں سے ملاقات کی ہے، دو طرفہ تعلقات ، معاشی ترجیحات پر گفتگو، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ اور ذیلی کمیٹی برائے سائوتھ اور سنٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر کے علاوہ امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین (ڈیموکریٹ) کانگریس مین ٹام سوازی اور ری پبلکن کانگریس مین جیک برگ مین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سفارتخانہ کے بیان کے مطابق طارق فاطمی نے دو طرفہ تعلقات اور پاکستانی حکومت کی معاشی ترجیحات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ تاہم سفارتخانہ کے ترجمان اور بیان ان ملاقاتوں کی تفصیل بتانے کے بارے میں گریزاں ہیں کہ یہ ملاقاتیں کب اور کہاں ہوئی ہیں۔ ادھر امریکی کانگریس کے محاذ پر پاکستان کے حوالے سے جو دو بل پیش کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کو نان ناٹو اتحادی ملک کی حیثیت اور حاصل بعض مراعات کو واپس لینے کیلئے پیش کردہ بل کے بارے میں بھارتی لابی کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے بل کے تحت فوج کے سربراہ پر امریکی ویزہ اور داخلہ پر پابندی کے بارے میں پی ٹی آئی کے حامی اپنی کامیابی اور محنت کا دعوی کررہے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کے بل نمبر 94کے تحت پاکستان کو حاصل نان ناٹو اتحادی ملک کے طور پر حاصل مراعات کو واپس لینے کے لئے کہا گیا ہے جبکہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے عنوان سے پیش کردہ بل میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور دیگر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس تمام صورتحال کی ذمہ داری کا فوج کے موجودہ سربراہ کو قرار دیا گیاہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here