ممتاز شخصیات بازہ روحی اور ضمیر خان نے بھرپور معاونت کرکے اچھا کردار نبھایا
نیویارک (پاکستان نیوز)کمیونٹی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز ریاض اور چوہدری ضمیر احمد کی بھرپور کوششوں سے ماشاءاللہ محنت رنگ لائی اور کرشچئین اور مسلم کمیونٹیز کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو گئیں،کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بازہ روحی اور ضمیر خان نے بھرپور معاونت کرکے اچھا کردار نبھایا۔ تمام کمیونٹی نے چوہدری پرویز کے اچھے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔