کوروناوائرس کے دوران مردم شماری بڑا چیلنج بن گئی ، نیا اشتہار جاری کر دیا گیا

0
161

 

شہری جلد اپنے فارمز پُر کر کے ذمہ داری کو ادا کریں :ڈائریکٹر جولی مینن کی اپیل

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں کوروناوائرس کے دوران مردم شماری بڑا چیلنج بن گئی ہے ، نیویارک کے شہریوںکو اس بات پر قائل کیا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے مردم شماری کے فارمز پُر کریں تاکہ ان کی تعداد کے حوالے سے اعدادو شمار جمع کیے جا سکیں ۔اس حوالے سے ایک نیا اشتہار بھی جاری کیا گیا ہے جس کے دوران شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کس طرح رائے شماری میں حصہ لے سکتے ہیں ، اس سلسلے میں سکولوں ، کالجز ، ریسٹورنٹس اور دیگر پبلک مقامات پر بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے جس کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رائے شماری میں حصہ لینے کے لیے قائل کیا جا رہا ہے ۔نیویارک رائے شماری کی ڈائریکٹر جولی مینن نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اپنی جگہ لیکن رائے شماری میں حصہ لینا بھی ہر شہری کا بنیادی فرض ہے جس کو باخوبی ادا کیا جانا چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here