لداخ ، کورونا وائرس مودی ، جارج قتل ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بن گیا

0
182

 

دونوں حکمرانوں کو ان کے دوست ممالک آہستہ آہستہ چھوڑتے جا رہے ہیں ، امریکی ماہرین

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی ماہرین کا کہنا ہے لداخ اور کورونا وائرس بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جبکہ جارج فلائیڈ کا قتل اور کورونا صدر ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بنتا جا رہا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں دیگر باتوں کی طرح یہ بھی مشترک ہے کہ دونوں کو انکے گہرے دوست ممالک اور اتحادی آہستہ آہستہ چھوڑتے جا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈیوڈ جونز کا کہنا ہے دونوں رہنما خوش فہمی اور عقل ک±ل کی وجہ سے آزمائشوں میں گھرتے جا رہے ہیں۔بھارت کو چین نے لداخ پر قبضہ کر کے ایک بڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے ، بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی مودی حکومت کو بتا چکی ہے کہ اسکے پاس پرانے جہاز اور ناکارہ اسلحہ کا انبار ہے ، اگر کسی بھی ملک کے ساتھ اس کی جنگ ہوتی ہے تو کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ڈاکٹر مائیکل جے رائٹ کے مطابق بھارت کو ایک پریشانی اور بھی لاحق ہے کہ اگر لداخ سیکٹر سے چینی فوج واپس نہ گئی تو پاکستان اور کئی علیحدگی پسند گروپوں کو تحریک مل سکتی ہے جبکہ چین کے وہاں قدم جمانے سے کشمیر بھی ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here