میڈیاپالیسی کیخلاف 30 اداروں کا احتجاج

0
45

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں 30 سے زائد میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے دفاتر خالی کر دیے اور صحافتی شناختی کارڈ واپس کر دیے ہیں، ان اداروں میں رائٹرز، فاکس نیوز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس سمیت دیگر اہم نیوز آئوٹ لیٹس شامل ہیں، میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور شفاف رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے بدھ کے دن کو امریکہ میں صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیاں عوامی احتساب اور حکومتی شفافیت پر منفی اثر ڈالیں گی، پینٹاگون کی نئی پالیسی کے مطابق صحافیوں کو محکمہ دفاع کی رسائی کے لیے نئے اصول تسلیم کرنا ہوں گے جن میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر کوئی رپورٹر اہلکاروں سے خفیہ یا غیر خفیہ معاملات پر سوال کرے تو اسے سیکیورٹی رسک قرار دے کر اس کا بیج منسوخ کیا جا سکتا ہے، پینٹاگون کے ترجمان شاون پارنیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ پالیسی محض یہ تسلیم کرنے کے لیے ہے کہ صحافی ہماری پالیسی کو سمجھتے ہیں کسی دبائو یا سینسرشپ کے لیے نہیں، دوسری جانب متعدد صحافیوں نے کہا کہ نئی پابندیاں انہیں فوجی امور پر رپورٹنگ سے نہیں روک سکتیں، ایک صحافی نے بتایا کہ پہلے ہم ہال ویز میں بات کرتے تھے اب ہم انکرپٹڈ ایپس پر گفتگو کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق یہ اقدام پینٹاگون کی میڈیا پالیسیوں میں سختی کی تازہ ترین مثال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here