ایف بی آئی سمیت سیکیورٹی اداروں نے کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

0
91

 

نیویارک (پاکستان نیوز) ایف بی آئی سمیت سیکیورٹی اداروں نے کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، تحقیقات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ردعمل میں تاخیر کے معاملے کی جانچ کی جائے گی آیا کہ فورسز نے مظاہرین کو کیپٹل ہل کے باہر ہی روکنے میں سستی کا مظاہرہ کیوں کیا ؟ اس معاملے پر نئے سرے سے تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا ، واضح رہے کہ کیپٹل حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز پر اٹھنے والے سوالات نے سیکیورٹی اداروں کو متحرک کیا ہے کہ وہ ان عوامل کی جانچ کریں جوکہ اس حملے کی بنیادی وجہ بنے ہیں ، نیشنل گارڈز کی موجودگی میں مظاہرین کا کیپٹل ہل میں داخل ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here