یکم اکتوبر ڈیڈلائن قرار ،سرکاری عمارتوں میں داخلے کیلئے بھی آئی ڈی کارڈ ضروری ہوگا
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے شہری خبردار ! حکومت نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے آئی ڈی کارڈ کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ اعلیٰ سطح کی سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے بھی آئی ڈی کار ڈ کی شرط عائد کر دی گئی ہے اور اس کے لیے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، شہری انتظامیہ کے مطابق تمام ریاستوں میں اس قانون پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے اب نیویارک شہر میں اس قانون کو نافذ العمل کیا جارہا ہے اور تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک اپنے اصل آئی ڈی کارڈ کے حصول کو یقینی بنائیں جس کے بغیر وہ کسی بھی اہم سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہو سکیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اندرون ملک فضائی سفر بھی اس کارڈ کے بغیر ناممکن ہوگا۔نیا آئی ڈی کارڈ بنوانے کے لیے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی بلکہ معمول کے مطابق 30 ڈالر کے عوض آئی ڈی کارڈ کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔