24ممالک کا بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ کا دورہ

0
106

ڈھاکہ (پاکستان نیوز)24ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کے گروپ کی جانب سے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا گیا، فوجی افسران کے گروپ میں بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد، یو ایس آرمی پیسیفک ریجن کے چیف جنرل چارلس اے فلائن نے روہنگیا مسلمانوں کے رہنمائوں اور لیڈرز سے بات چیت کی، اور مسائل کا جائزہ لیا، اس موقع پر روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت نے اپنے آبائی ملک میانمار واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا، مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے روہنگیا مسلم رہنما سعید اللہ نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے آبائی ملک واپس چلے جائیں، انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کو کسی تیسرے ملک میں آباد کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، بلکہ انہیں اپنے آبائی وطن میں ہی تمام حقوق میسر آنے چاہئیں۔اگست 2017 میں بدترین فوجی کارروائی کے دوران 1.2 ملین کے قریب روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیشی سرحد پر پناہ حاصل کی تھی، اس سے قبل ڈھاکہ میں امریکی سفارتخانے نے ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے دوران خطے میں قیام امن ، فلاحی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مختلف تجاویز اور امور کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس کا مقصد سینئر افسران کو علاقائی تعاون بڑھانے کے لیے اپنی تجاویز کا موقع فراہم کرنا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here