نیویارک (پاکستان نیوز) منہاٹن کی سڑکوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف بھرپور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کے فلک شگاف نعروں کی گونج دور دور تک سنائی دی، مظاہرے کے دوران ایک یہودی نے احتجاج کرنے والے شخص پر مکا رسید کر ڈالا، اس دوران فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ، واضح رہے کہ یہ اسرائیل کیخلاف پہلا مظاہرہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی مختلف مظاہرے ہوتے رہے ہیں تاہم فلسطینیوں کی طرف سے ریاست کی حیثیت کے لیے ہر اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے، اور زیادہ تر معاملات میں، تشدد میں بڑے اضافے کے ساتھ مقابلہ کیا گیا، جس میں کیمپ ڈیوڈ امن مذاکرات کے جواب میں مہلک دوسری انتفادہ کا بدنام زمانہ آغاز بھی شامل ہے۔لائف ٹائم یونائیٹڈ فار فلسطین کے بانی نیر دین کسوانی نے مظاہرے کی صدارت کی، اور تحریک آزادی کو سلام پیش کیا،