اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، ان کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے جس کے بعد وہ وزیر خارجہ کا حلف اٹھانے والے کم عمر وزیر بن گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا، بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، سابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، وفاقی کابینہ کے ارکان اور دوسرے افراد موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری نے جیسے ہی حلف لیا، مہمانوں سے بھرا ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری جب حلف اٹھانے کے لئے ایوان صدر پہنچے تو ان کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو بھی تھے، بلاول بھٹو زرداری نے کچھ دیر تک صدر مملکت سے خیر سگالی ملاقات بھی کی، بلاول بھٹو حلف اٹھانے کے فوری بعد دفتر خارجہ گئے اور اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا۔