نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں فیملیز کی تفریح کے لیے مشہور کونی آئی لینڈ میں اب ”کسینو” بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ مختلف افراد کی جانب سے گیمنگ زون بنانے کے بھی لائسنس کیلئے اپلائی کیا گیا جس سے تفریح کی سہولیات میں اضافہ ہوگا لیکن کسینو پر درجنوں تنظیموں نے اعتراضات اٹھائے ہیں کہ اس سے معاشرے میں بگاڑ کو فروغ ملے گا ، تنظیموں کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، کسینو کھلنے سے نوجوان نسل گمراہی کی جانب گامزن ہوگی ، اس حوالے سے کونی کے ترجمان رابرٹ کورنیگی نے بتایا کہ کسینو پر اعتراضات بلا جواز ہیں ، یہ ایک تفریح ہے جس سے خاندان مستفید ہوں گے ، ہم پلے گرائونڈز کو ختم نہیں کر رہے ہیں بلکہ تفریح کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں ۔